حکومت نے دو سال میں بلند و بانگ دعوے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، تیمور تالپور

A وزیر اعظم کے دعوے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ ان سے بڑا کوئی فلاسفر ، ماہر نہیں کبھی کہتے ہیں ،کہتے ہیں یورپ کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، کبھی بھارت کیایکسپرٹ بن جاتے ہیں، کبھی زراعت ، کبھی ٹیکس اور کبھی غربت پر لیکچر دینا شروع کردیتے ہیں، لیکن کام ان سے ایک دھیلے کا نہیں ہوتا، بیان

جمعہ 3 جولائی 2020 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) صوبائی وزیر برائے انفارمشین سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا کہ ہے تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال پورے ہونے والے ہیں لیکن حکومت نے بلند و بانگ دعوے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ وزیر اعظم کے دعوے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ ان سے بڑا کوئی فلاسفر اور ماہر نہیں کبھی کہتے ہیں ،کہتے ہیں یورپ کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، کبھی بھارت کیایکسپرٹ بن جاتے ہیں، کبھی زراعت ، کبھی ٹیکس اور کبھی غربت پر لیکچر دینا شروع کردیتے ہیں، لیکن کام ان سے ایک دھیلے کا نہیں ہوتا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ وزیر اعظم مافیاز کے خلاف دن رات بولتے ہیں لیکن حالات یہ ہیں کہ مافیاز آپ سے ایک رات میں 25 روپے لیٹر پٹرول مہنگا کرا لیتے ہیں لیکن آپ اس کے باوجود خود کو ناگزیر بھی سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ شوگر کمیشن کا ڈرامہ این آر او تھا، وزیراعظم وزیرِاعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور جہانگیر ترین کو بچایا گیا، اس حکومت نے کورونا پھیلایا،کیسز اور اموات کم ہونا سفید جھوٹ ہے،عوام تنگ آ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کسی کو وزیر اعظم بنادو لیکن عمران خان نہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل ہوئے ایک سال گزر چکا لیکن وزیر اعظم زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے بچے کے سامنے اس کے نانا کو بھارتی فوج نے شہید کیا۔ اس بچے کی تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لیکن حکومت کشمیر کی صورتحال پر صرف تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں کرسکی۔ وفاقی حکومت سے کہا گیا تھا کہ اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا جائے، بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے میں بھی کلین چٹ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، موجودہ حکومت میں نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت جانے والی ہے، حکومت کے جانے کے بعد سب کو ان کا پتہ چلے گا، مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نیاپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں پر عالمی پابندی لگوادی، پاکستان کے اثاثیقوم کی ملکیت ہیں اور قوم اپنی ملکیت کا تحفظ کریگی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں