& نا اہل حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت اور نہ ہی ویژن ہے، محمد حسین محنتی

ہفتہ 4 جولائی 2020 23:25

د کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے حکومت کی جانب سے کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری کو مہنگائی، بے روزگاری اور لاک ڈاؤن کے مارے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس وقت کراچی تا کشمور پورا صوبہ لاقانونیت و بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔

نا اہل حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت اور نہ ہی ویژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جے یو آئی سندھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی امیر کو جے یو آئی سندھ کے تحت 9 جولائی کو مقامی ہوٹل میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں مولانا غیاث احمد، امین اللہ، شرف الدین انڈھڑ جبکہ جماعت اسلامی سندھ کے ناظم عمومی مولانا محمد دین منصری اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہبدامن سے لیکر صاف پانی تک سندھ اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کرپشن، مہنگائی اور اقرباء پروری کے بعد کورونا وبا کی صورتحال نے حکومتی نا اہلی کو واضح خاص طور پر صحت کے ناقص نظام کو بے نقاب کردیا ہی#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں