سید مصطفی کمال کا وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ پریس کلب کے لیے اعلان کردہ وفاقی گرانٹ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار

ہفتہ 4 جولائی 2020 23:25

۶کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ پریس کلب کے لیے اعلان کردہ وفاقی گرانٹ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس پی وفاقی حکومتی طریقہ کار کو امتیازی نوعیت کا سمجھتے ہوئے اسکی مخالفت کرتی ہے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل درپیش ا?ئی، صحافی برادری نے اپنی زمہ داریاں نبھانے کے لیے اپنی زندگیوں کی بھی پرواہ نہیں کی۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحافیوں کو ان کے جائز حق سے محروم نا کریں۔ وعدوں کے برخلاف حکومت کی جانب سے ان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری بھی سخت مسائل کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ورکرز کو برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پی ایس پی صحافی برداری کی آواز ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے کے مطابق میڈیا ورکرز کو فوری صحت کارڈ کا اجرائ ، تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کے لئے مستقل طریقہ کار وضع کرئے اور صحافی برادری کے لیے سستی رہائش کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں باقاعدہ شامل کرئے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں