تحریک انصاف نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ قائم کردیا

پیر 6 جولائی 2020 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف تحریک انصاف نے کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کردیا، احتجاجی کیمپ میں پہلے روز اراکین قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، اسلم خان، آفتاب جہانگیر،نصرت واحد اراکین صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی، سعید آفریدی، راجہ اظہر، کریم بخش گبول، علی جی جی، رابستان خان، شاہنواز جدون اور دیگر کی شرکت اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ روشنیوں کے شہر میں کے الیکٹرک کے اندھیرے نامنظور کرتے ہیں کے الیکٹرک جھوٹ پر جھوٹ بول کر شہریوں کو پریشان کررہا ہے کے الیکٹرک سفید ہاتھی بن چکا ہے کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف ہمارا دھرنہ جاری رہے گا وفاقی حکومت کراچی کے لیے دوسری کمپنیوں کو بجلی فراہم کرنے کا موقع دے کے الیکٹرک کی عوام کے ساتھ بدمعاشیاں ناقابل برداشت ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے کے الیکٹرک کی جبری لوڈ شیڈنگ اور اوربلنگ نے غریب شہریوں کی کمر توڑ دی ہے تحریک انصاف کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں