مون سون کی بارشیں شروع ہوتے ہی سب کی ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا،سلمان خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر کی کراچی انتظامیہ بلدیاتی اداروں اور کے الیکٹرک پرکڑی تنقید

بدھ 8 جولائی 2020 18:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر انجینئر سلمان خان نے کراچی انتظامیہ بلدیاتی اداروں اور کے الیکٹرک پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشیں شروع ہوتے ہی سب کی ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا محکمہ موسمیات کی بارشوں کے مطابق پہلے سے اطلاعات کے مطابق خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے ۔

بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا اور شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا مشکل بن گیا ۔ دوسری طرف بلدیاتی اداروں نے فنڈ کی عدم فراہمی کا رونا روتے ہوئے کوئی کام نہیں کیا نالوں کی عدم صفائی نکاسی آب کی ناقص صورتحال سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے شہر کی حالت ابتر ہوگئی ۔ ٹریفک جام کی شکایت عام رہی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ، ٹریفک کو کنٹرل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اور سٹی وارڈن کہیں نظر نہیں آئے ، سڑکوں پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔

(جاری ہے)

انجینئر سلمان خان نے تیز بارش اور طوفانی آندھی سے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں نواز لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہلاک شدگان کے ورثہ کو مالی امداد فراہم کریں تاکہ اُن کے دکھوں کا مداوہ ہوسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں