سندھ حکومت کی وفاق اور دیگر صوبوں کو نجی اسکولزکو بلا سود قرضے دینیکی تجویز

موجودہ صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ان اسکولوں کو ریلیف فنڈز فراہم نہیں کئے جاسکتے البتہ اگر اسٹیٹ بینک کے ذریعے بلا سود قرض یا قرض پر سود وفاق برداشت کرلے تو یہ ممکن ہوسکتا ہے، سعید غنی کی وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت اجلاس میں تجویز

بدھ جولائی 19:10

سندھ حکومت کی وفاق اور دیگر صوبوں کو نجی اسکولزکو بلا سود قرضے دینیکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) سندھ حکومت نے وفاق اور دیگر صوبوں کو نجی اسکولز بالخصوص چھوٹے نجی اسکولز کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کی تجویز دے دی۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں اس حوالے سے تجویز پیش کی۔اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم بھی شریک تھے۔سعید غنی نے کہا ہے کہ نجی اسکولز موجودہ صورتحال میں شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اگر انہیں اس طرح کا سپورٹ حکومت کی سطح پر ملے گا تو اس سے بلواسطہ اور بلا واسطہ بچوں کو ہی فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اگر اسٹیٹ بینک اس قرض پر کوئی سود لینا چاہتی ہے تو یہ سود وفاقی حکومت ادا کردی. ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ان اسکولوں کو ریلیف فنڈز فراہم نہیں کئے جاسکتے البتہ اگر اسٹیٹ بینک کے ذریعے بلا سود قرض یا قرض پر سود وفاق برداشت کرلے تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم سمیت تمام صوبائی تعلیم کے وزرائ کی جانب سے سعید غنی کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم سے بات کرکے ان کو اس تجویز سے نہ صرف آگاہ کیا جائے گا بلکہ ان سے اس پر عملدرآمد کے لیے بھی تجویز دی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments