کراچی ،فخر ہے مسلم لیگ (ق) حکومت میں رہتے ہوئے حقیقی و مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے،محمد طارق حسن

جمعرات 9 جولائی 2020 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) فخر ہے پاکستان مسلم لیگ (ق) حکومت میں رہتے ہوئے حقیقی و مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ملک کو درپیش کوئی بھی سیاسی مذہبی عوامی مسئلہ ہو مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی طارق بشیر چیمہ سمیت اراکین اسمبلی و عہدیداران اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے منعقد کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ان کے ہمراہ کنور ارشد علی خان بھی تھے محمد طارق حسن نے کہا حکومت نے اگر قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کی بات کی تو ہمارے کردار سے سب واقف ہیں مسلم لیگ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ناموس صحابہ و اہلبیت اور امہات المومنین یا متنازعہ کتابوں سمیت ہر غلط عمل کی نشاندہی کرتی رہ اور مسلم لیگ ہی اسلامی اصولوں کا تحفظ کرتی ہے اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں بل منظور کروایا اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر دو ٹوک بات کی انہوں نے کہا عوامی مسائل کے الیکٹرک ، اسٹیل مل ، قائد چوہدری شجاعت حسین جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے معاملہ پر حکومت کو آگاہ کیا اور 24 نیوز چینل کی بندش پر تشویش کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھا اسی طرح دیگر مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے اور جمہوری اقدار کے چاروں ستونوں کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ضمانت کے لیئے مسلم لیگ نے حکومت پر زور دیا اور انہیں ضمانتیں ملیں آٹھویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کثرت رائے سے اس میں ترمیم کی جاسکتی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں