پیپسی کو پاکستان کی جانب سے روشن کل پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 300 یونیورسٹی گریجویٹ کو انٹرن شپ کا موقع دینے کا اعلان

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) پیپسی کو پاکستان نے (پیپسی کو اور امل یوتھ پروگرام) کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 300 گریجوئیٹس کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔' روشن کل' انٹرن شپ پروگرام کا مقصد یونیورسٹی کے نوجوان گریجویٹس کو انڈسٹری کے حوالے سے معلومات اور تجربات فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام میں شامل ہونے والے گریجوئیٹس میں 50 فیصد خواتین شامل ہیں۔

'روشن کل' پروگرام کے ذریعے انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو سکھانے اور تربیت دینے کے حوالے سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو حقیقی انداز میں استعمال کرسکیں گے۔ اس پروگرام کو ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے ذریعے ڈیجیٹل تعلق و روابط کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ورچوئل پروگرام کے ذریعے انٹرن شپ کرنے والوں کی تخلیقی اور کچھ حاصل کرنے کی صلاحیت پر توجہ دی جائے گی جس سے انہیں نہ صرف پروفیشنل بلکہ ذاتی زندگی میں بھی بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق فائدہ حاصل ہوگا۔

اس پروگرام میں شامل نوجوانوں کو مختلف ٹاسک دیے جائیں گے جنن میں ہ خریداری کا موجودہ رجحان کا تحقیقی تجزیہ، ٹیکنالوجی کے حوالے سے تجاویز، آرگنائزیشن کے طریقہ کار جیسے عنوان پر مشتمل تحقیقی کام شامل ہوگا۔ اس حوالے سے پیپسی کو پاکستان اور افغانستان کے سی ای او فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ ''نوجوانوں کو سپورٹ کرنا ہمارے با مقصد جیت کے ایجنڈے کا حصہ ہے اور پیپسی کو کا مارکیٹ میں استحکام اور تمام کاروباری زاویوں میں اپنے مقصد سے جڑے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔

روشن کل پروگرام حکومت پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام کا حصہ ہے۔ اس سال ہم نے سینکڑوں گریجوئیٹس کو تجربہ فراہم کرنے کے لئے انٹرن شپ پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے۔ ؂'پاکستان میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی روزگار کے تلاش میں ہے۔ نوجوان ٹیکنیکل مہارت رکھنے کے باوجود پروفیشنل تربیت کی کمی کے باعث روزگار حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

اسی خلا کو پر کرنے کے مقصد کے تحت پیپسی کو نے امل اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کیا تھا تاکہ نوجوانوں کو پروفیشنل تربیت فراہم کی جائے جس سے انہیں روزگار حاصل کرنے آسانی پیدا ہوسکے۔ 2019 میں پیپسی کو نے امل یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت 1000 طالب علموں کو تربیت فراہم کی گئی۔ 2020 میں پیپسی کو کے تعاون سے امل اکیڈمی نے سندھ اور خیبر پختون خواہ میں قدم رکھا اور پیپسی کو کے عزم کے مطابق امل اکیڈمی کے تحت اس سال کے اختتام تک مزید 2000 طالب علموں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

'' انٹرن شپ پروگرام میں فیصل آباد سے منتخب ہونے والی تمکنت سعد کا کہنا تھا کہ 'میں روشن کل پروگرام میں منتخب ہونے پر انتہائی خوش ہو۔ یہ انٹرن سپ میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اس بہترین موقع کو حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔ ج ان کا کہنا تھا کہ میری بھرپور کوشش ہوگی ان نئے مواقع سے سیکھو اور تجربہ حاصل کرسکوں تا کامیابی حاصل کر سکوں۔

''نوجوانوں پر سرمایہ کاری پیپسی کو کے وسیع سوشل امپیکٹ کے عزم حصہ ہے۔ اسی عزم کے تحت حال ہی میں پیپسی کو نے پاکستان میں 775 ملین روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جوکہ اگلے 3 سالوں میں سماجی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ سوشل امپیکٹ میں سرمایہ کاری کا مقصد کمپنی کے فوڈ اینڈ بیورج انڈسٹری میں گلوبل لیڈر بننے کے وژن کے عین مطابق ہے۔ سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے امل اکیڈمی اور پیپسی کو کے اشتراک کے ذریعے حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی ہرممکن مدد کررہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں