اللہ پاک امت مسلمہ کے ہر انسان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے،محمد طارق حسن

مسلم لیگ(ق)کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی صحتیابی کے لیئے دعائیہ تقریب سے محمد طارق حسن ،صادق شیخ اوردیگرکا خطاب

منگل 14 جولائی 2020 00:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی صحتیابی کے لیئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگی ایک خاندان ہیں کسی فرد کی تکلیف سب کی تکلیف ہے اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں امت مسلمہ کے ہر فرد کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین اس موقع پر یا سلام یا سلام کا ورد بھی کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ.

(جاری ہے)

نائب صدر کراچی فیصل علی بلوچ ، عبدالقیوم زئی ، شاہد عباسی ، چاچا فقیرا ، انور شاہ کشمیری ، فرید قریشی ، اقبال دہلوی ، واصل خان ، چوہدری اسلم ، اکرم قریشی ، مشتاق احمد ، محمد زبیر ہاشمی ،خرم شاہد میئو ایڈووکیٹ ، حنیف وارثی ، ارقم رضا ، سہیل قریشی ، نواب ہما ٹالپر ، لیئق ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ق)کے لیڈران ہی حقیقی جمہوریت کو اجاگر کرتے ہیں حکومت میں ہوتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں طارق بشیر چیمہ ملک کا سرمایہ و سیاسی اثاثہ ہیں اللہ انہیں جلد صحتیاب فرمائے اور ہمارے تمام لیڈران و کارکنان پر اپنا فضل قائم فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں