کراچی 5 سال کیلئے فوج کے زیر انتظام دیا جائے، کراچی چیمبر آف کامرس

فوج کی نگرانی میں ہی کراچی کے انفراسٹرکچر خصوصا روڈ نیٹ ورک کے مسائل حل کئے جائیں،سراج قاسم تیلی

منگل اگست 22:56

کراچی 5 سال کیلئے فوج کے زیر انتظام دیا جائے، کراچی چیمبر آف کامرس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لئے اسے آئندہ 5 سال فوج کے انتظام میں دے دیا جائے ۔سابق صدر کراچی چیمبر اور چیئرمین بی ایم جی گروپ سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ20 پچیس سال بعد وفاقی حکومت کا کراچی کے لئے کچھ اچھا کرنے کا عزم خوش آئند ہے، کیونکہ کراچی کو 90 کی دہائی سے برسراقتدار سیاسی جماعتیں نظر انداز کرتی آرہی ہیں جو شہر کی زبوں حالی کا سبب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کو نظر انداز کرنے والے کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں، شہر میںاین ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو نے دو دن محنت سے صفائی کی ہے تو فرق واضع طورپر نظر آرہا ہے۔سراج قاسم تیلی نے کہا کہ فوج کی نگرانی میں ہی کراچی کے انفراسٹرکچر خصوصا روڈ نیٹ ورک کے مسائل حل کئے جائیں کیونکہ کراچی واسیوں اور یہاں کے کاروباری و صنعتی برادری کا مقامی انتظامیہ پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کراچی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، کراچی کو فوج کے حوالے کرنا ناگزیر ہے وگرنہ شہر کی تباہی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوگی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments