سندھ میں کورونا کے مزید 311کیسز سامنے آگئے ،5مریض انتقال کرگئے

منگل 4 اگست 2020 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3922 نمونے ٹیسٹ کئے گئے اور ان سے 311نئے کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 777468نمونے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک صوبے بھر میں کورونا کے مجموعی طورپر 122016کیسز ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید5مریض انتقال کرگیا ہے اوراب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2231ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں2019مزید مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس طرح اب تک 113268مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 6517 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6101گھروں میں اور9 آئسولیشن مراکز میں ہیں اور 407 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت 356 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے اور 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 311نئے کیسز میں سے 201 کا تعلق کراچی سے ہے ۔

ان میں سے ضلع شرقی 56،ضلع جنوبی اورضلع کورنگی 52-52کیسز ہیں اورضلع وسطی 30،ضلع ملیر 7 اور ضلع غربی 4کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شہید بینظیرآباد12، حیدرآباد9، سکھر 7، گھوٹکی اور سجاول6-6 ،سانگھڑ اور ٹھٹھہ 5-5، لاڑکانہ4، دادو،جامشورو اور کشمور3-3 ، بدین میں 2 ،جیکب آباد، قمبر، مٹیاری، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے سندھ کے عوام پر ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی دوری کو اپنائیں اور اس موذی وبا سے محفوظ رہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں