کشمیر میں مسلح جدوجہد کی کھل کر حمایت کرنی چائیے،ایڈمرل (ر)عارف اللہ حسینی

منگل 4 اگست 2020 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہا کہ کشمیر میں مسلح جدوجہد کی کھل کر حمایت کرنا چائیے ۔ بھارت جس قدر کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے ۔ اس کا یہی جواب ہے کہ جیسا وہ کرئے ویسے ہی ہمیں جواب دینا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مظاہرے سے کشمیری کالم نویس بشیر سدوزئی ، تاجر راہنما حماد پونا والا، اقلیتی رہنما کپل کمار ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چئیرمین جمشید احمد، ممبر ایگزیکیٹو، محترمہ ثنا احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ ایک سال سے کشمیر میں کرفیو نافظ ہے پاکستان حکومت کو بین الاقوامی برادری کو اس کا سخت پیغام دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے لداخ میں بھارت کو سخت جواب دیا ہماری افواج کے لئے مشکل نہیں کہ انڈیا سے کشمیر آزاد نہ کرائے لیکن ہم چاتے ہیں کہ بھارت بین الاقوامی دنیا سے کئے ہوئے اپنے وعدے کو پورا کرے۔مگر بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صورت حال خراب ہو رہی ہے لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ کسی دوسرے آپشن پر غور کیا جائے۔ ۔ بشیر سدوزئی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو جو اقدام کیا کشمیریوں کے لئے دو راستے تھے یا وہ مودی سے مفاہمت کریں یا مذاہمت ۔

کشمیریوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا وہ مشکل ضرور ہے مگر قوموں کی عزت اسی میں ہے کہ اس کہ پہچان باقی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ایسا قدم اٹھایا کہ اب بھارتی نواز کشمیری بھی سمجھ رہے ہیں کہ سری نگر اور دہلی کے درمیان مفاہمت کے تمام راستے بند ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے موجود فوج میں ایک لاکھ کی نفری میں اصافہ کر کے بھارت نے کشمیر کو ایک سال سے جیل بنایا ہوا ہے 40 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ اور 5 لاکھ افراد کو بے روز گار کر دیا گیا ۔

ایک سال میں کشمیریوں کا 40 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ۔ 13 ہزار بچوں کو گرفتار اور 400 افراد کو ہلاک کیا گیا ۔بشیر سدوزئی نے کہا کہ بھارت کشمیر کی ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت، زبان اور معشیت ختم کر کے زمین پر قبضہ کرنا چاتا ہے مگر کشمیری آخری دم تک لڑیں گے آپنی زمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ جمشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم بھارت کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان، بھارت بربریت کو دنیا بھر میں اجاگر کرتی رہے گی ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے ۔ ثنا احمد نے کہا کہ پاکستان کی خواتین بھی کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جو زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے دنیا اس پر توجہ دے اور بھارت کا بائی کاٹ کرے۔

حماد پونا والا، نے کہا کہ پاکستانی عوام کی طرح پاکستان کے تاجر بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں ۔ اقلیتی رہنما کپل کمار نے کہا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان کی اقلیتی برادری کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں