بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام وقف اجتماعی قربانیوں کی آپریشنل سرگرمیاں حسن و خوبی کے ساتھ مکمل ہوگئیں

منگل 4 اگست 2020 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام وقف اجتماعی قربانیوں کی آپریشنل سرگرمیاں حسن و خوبی کے ساتھ مکمل ہوگئیں ۔ مجموعی طور پر 33ہزار5سو 18 قربانیاں ادا کی گئیں ۔ جن کا کل 5لاکھ 21 ہزار 1سو 85 کلو گوشت 41لاکھ 69 ہزار 4سو 76 افراد کے لیے تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان قربانیوں میں 4ہزار 7سو 8 گائے قربان کی گئیں اور 12سو 63 بکرے اور دنبے قربان کیے گئے ۔

پاکستان میں 39لاکھ 91ہزار 3سو افراد کے لیے جب کہ بیرون ملک 1لاکھ 78ہزار 1سو 76 افراد کے لیے گوشت تقسیم کیا گیا۔ یاد رہے پاکستان کے چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات کی دور دراز اور پس ماندہ بستیوں میں بیت السلام ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 380 سے زیادہ بیسک ایجوکیشنل سنٹرز نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی قربانی کی آپریشنل سرگرمیوں میں بنیادی کردار ادا کیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں