پولیس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ملک کے دفاع کرنے میں بڑی قربانیاں ہیں،سردار رحیم

منگل 4 اگست 2020 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) کے ترجمان سردار عبدالر حیم اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا ، ایم پی ایز نصرت سحر عباسی ، عارف مصطفی خان جتوئی ، نند کمار گوکلانی ، عبدالرزاق راہمون ، ڈاکٹر رفیق بانبھن ، شہریار خان مہر اور دیگر نے یوم شہدا پولیس کے حوالے سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی بحالی کے خاطر پولیس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ملک کے دفاع کرنے میں بڑی قربانیاں ہیں ہزاروں اہلکار دھشتگردوں اور ڈاکوں کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانیں قربان کر چکے ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی قربانیوں کے بدولت آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں ہمارے شہر اور ملک میں امن و امان قائم ہے، ہمیں شہیدوں کی قربانیوں پر فخر ہے، جی ڈی اے کے رہنماں نے مزید کہا کے سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے لحاظہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے تاکہ پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کی روح سے عوام میں اعتماد بحال ہوسکے۔

(جاری ہے)

رہنماں نے مزید کہا کہ اپنی شہدا کے دن ہمیشہ شان وشوکت سے منانا چاہئے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں