کراچی،کورنگی میں خاتون کی پھندے سے لٹک کر خودکشی

خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت 28 سالہ عقیلہ زوجہ ساجد کے نام سے ہوئی

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی کے سیکٹر سی 35 میں واقع ایک گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خاتون نے خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت 28 سالہ عقیلہ زوجہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے خاتون کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس نے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں