اندرون ملک فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ،سول ایویشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء)وفاقی حکومت کی ہدایت پر اندرون ملک پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سول ایویشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے تحت خصوصی طیاروں کو بھی تمام ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔نوٹم کے مطابق تمام خصوصی اور شیڈول پروازوں کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا لازم ہو گا۔ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بحال کر دئیے گئے ہیں البتہ تربت، پنجگور دلبدین، ژوب، پسنی، موہن جودڑو، نواب شاہ اور بہاولپور ایئر پورٹ تاحال بند رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں