کراچی : واٹربورڈ کا عملہ بارشوں میں متحرک ،ایم ڈی نے مختلف علاقوں کاد ورہ کیا

ہفتہ 8 اگست 2020 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) شہر میں جمعرات سے شروع ہونے والے برسات کے سلسلہ کے دوران واٹربورڈ کا عملہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر بغیر کسی وقفہ شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا عمل بھی معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نہ صرف تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں بلکہ رات ودن کے مختلف پہر شہر کے نشیبی علاقوں ،اہم شاہراہوں اور واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں سمیت دیگر تنصیات وکا دورہ کرکے انجینئرز ،افسران سمیت دیگر عملہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق شہر میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارشوں کے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ واٹربورڈ کا عملہ ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمدودشیخ کی نگرانی میں بغیر کسی وقفہ کام کررہا ہے، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے جمعرات اور جمعہ کو رات اور دن کے مختلف پہر شہر کے متعددعلاقوں اور واٹربورڈکی تنصیبات کا دورہ کیا اور برساتی پانی کی نکاسی کے عمل کے ساتھ ساتھ شہر کو معمول کے مطابق دستیاب پانی کی فراہمی کے جاری کام کا معائنہ کیااور عملے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو ضروری ہدایات بھی دیں،واضح رہے کہ بارش سے قبل ہی واٹربورڈ کی جیٹنگ ،راڈنگ ،سیورکلینگ مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کوشہر کی اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا تھاجو تاحال پانی کی نکاسی کا کام کررہے ہیں،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے تمام چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز ،ایگزیکٹواور اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئرزاپنے ماتحت عملے کے ساتھ شہر کے نشیبی علاقوں ،اہم شاہراہوں اورتنصیبات پر موجود ہیں ایم ڈی واٹربورڈ ان کی موجودگی وقتاً فوقتاً چیک بھی کررہے ہیں،واٹربورڈکے مرکزی کمپلین سینٹر سمیت دیگر ضلعی شکایات مراکز پر شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات نہ صرف رجسٹرڈ کی جارہی ہیں بلکہ ان پر فوری عملدرآمد بھی کیا جارہا ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر واٹروسیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو جنریٹرز کی مددسے فعال رکھا گیا ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے سیورکلینگ اینڈ ایکوپمنٹ ورکشاپ ڈویڑن کو بارشوں سے زیادہ متاثرہ علاقوںمیں مزید مشینری وڈی واٹرنگ پمپس اورچیف انجینئر سیوریج کو اضافی افرادی قوت بھیجنے کی ہدایت کردی ہے،انہوں نے پابند کیا کہ جنریٹرز کو رواں رکھنے کیلئے ایندھن مناسب مقدار میں ذخیرہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں