تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان خوش آیند ہے، مولانا نعمان نعیم

وباء سے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے،مہتمم جامعہ بنوریہ سائٹ

ہفتہ 8 اگست 2020 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) کوروناکی وباء سے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے،ملک میں وبائی صورتحال کے کنٹرول میں حکومت کے ساتھ مذہبی طبقے کا کردار اہم رہا،تعلیمی دارے کھولنے کا اعلان خوش آیند ہے،مدارس بھی 15اگست سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کررہے ہیں،وفاق المدارس نے ایس اوپیز کے ساتھ امتحانات کا انعقادکرکے خوف کم کیاجس کو سراہا گیا۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں غیر ملکی طلبہ کے آن لائن داخلوں کے جائزہ کے موقع پر مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز میں کورونا کیسزمیں تیزی سے کمی آرہی ہے جو خوش آیند ہے جو لوگ اس وباء سے محفوظ رہے انہیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے،کرونا کی وباء آزمائش اور قدرت کا مظہر ہے ، جس سے سائنسدان ورطہ حیرت میں مبتلاء رہ گئے ،تاریخ میں پہلی مرتبہ دنیاکو بیک وقت لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ،انہوںنے کہاکہ شریعت نے وباؤں سے احتیاط کے ذریعے بچنے کا حکم دیا ہے ضروری ہے کہ دوائی کے دریافت تک احتیاطی تدابیر کو اپنا یا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وباء کے کنٹرول میں حکومت کے ساتھ مذہبی طبقے کا بھی اہم کردار رہا،بروقت احتیاطاً دینی مدارس نے چھٹیوں کا اعلان کیا،عوام کو منبر ومحراب سے آگہی فراہم کی،مساجد اور نمازوں کیلئے ایس اوپیز تیار کی اور تمام مذہبی اجتماعات منسوخ کیے گئے جس کے اثرات الحمد اللہ نظر آرہے ہیںکہ وطن عزیز سے یہ وباء تیزی سے ختم ہورہی ہیں،انہوںنے کہاکہ دینی مدارس نے ایس اوپیز پر عمل کرکے امتحانات کا انعقاد کرکے وباء کاخوف کم کیاجس کو پوری دنیا نے سراہا۔انہوںنے کہاکہ جو مسلمان اس وباء سے جان سے گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اورجولوگ اس وباء سے محفوظ رہے وہ اللہ تعالیٰ کا شکر اداکریں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں