ْکراچی پورٹ ٹرسٹ کے محنت کشوں کے مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

ہفتہ 8 اگست 2020 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مزدوروں کے مطالبات نہ ماننے پراپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گذشتہ ایک سال سے لیبر ٹرسٹیز کی عدم تعیناتی پر محنت کشوں میں بیچینی پائی جاتی ہے اور وہ احتجاج پر مجبور ہیں رابطہ کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ پر زور دیا کے مزدوروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے فوری لیبر ٹرسٹیز تعینات کریں رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر علی زیدی سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں