سانحہ کوئٹہ میں شہید وکلاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی بار ایسوسی ایشن کا اجلاس

ہفتہ 8 اگست 2020 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 8 اگست 2016 کو کوئٹہ میں دہشتگردی میں شہید وکلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر احمد ملک کی زیر صدارت جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، میزبانی کے فراض جنرل سیکریٹری جی ایم کورای نے ادا کے، جبکہ وکلا رہنما نعیم قریشی، افتخار جاوید قاضی، ندیم منگی، منور یوسفی، ناہید افضال خان، شاہ امروز خان، عبدالحفیظ لاشاری، ظہور محسود، جہانگیر راہوجو، حسین ساریو، ترجمان کے بی اے انور میمن اور دیگر دیگر وکلا نے اپنے اپنے خطاب میں شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، افتخار قاضی نے کہاکہ کوئٹہ کا واقعہ ایک بڑی دہشتگردی کی کارروائی تھی جس میں 70 وکیل شہید اور درجنوں زخمی ہوے، نعیم قریشی نے کہاکہ ہم نے باقاعدہ دہشگردوں سے جنگ لڑی مگر کسی بھی حکومت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا منور یوسفی نے کہا کہ پورے پاکستان کے وکیل آج کے جمع ہوکر شہدا کو خراج تحسین پیش کرکے وکلا اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں حفیظ لاشاری نے کہاکہ ہم سالوں سال سے شہیدوں کے کیلے پروگرام کرتے ہیں پر آج قاتلوں تک نہیں پہنچ پاتے، انورمیمن نے کہاکہ ہمارے وکلا شہید کے قاتل آج تک نامعلوم ہی ہیں جبکہ سب کو معلوم ہے کہ قاتل دہشتگرد متحدہ ہے، جنرل باڈی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوے صدر منیر احمد ملک نے کہا کہ تیز آندھی و ہواں اور گرج چمک کی بارش میں وکیل دوستو نے جنرل باڈی میں شرکت کرکے وکلا نے ثابت کردیاکہ حالات کیسے بھی ہوں ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے کوٹہ واقعے پر کراچی بار نے ہمیشہ اپنے کوئٹہ کے وکیل ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کراچی بار مشکل سے مشکل حالات میں بھی جمہوریت کیلے بیشمار قربانیاں دی ہیں، آخر میں شہدا کیلے دعاے مغفرت کی گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں