ایم کیو ایم کا کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر سخت ردعمل کا اظہار

بجلی بحال کی جائے، واٹر بورڈ پانی کی سپلائی معمول کے مطابق کرنے کے لئے متبادل انتظامات کرے،ارکان سندھ اسمبلی

ہفتہ 8 اگست 2020 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 14سے 20گھنٹوں بعد بھی بجلی کی عدم فراہمی اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کے الیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ کہیں کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے تو کہیں 14سی20گھنتوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

(جاری ہے)

عوام پانی اور بجلی دونوں کے لئے پریشان ہیں۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے کراچی کو پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ گھروں میں بجلی نہ ہونے سے پانی ٹنکیوں میں نہیں چڑھایا جاسکا جسکی و جہ سے عوام دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ اراکین سندھ اسمبلی نے فوری بجلی کی بحالی، بارشوں میں حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ وہ عوام دشمن اقدامات سے باز رہے۔ جبکہ واٹر بورڈ پانی کی سپلائی معمول کے مطابق کرنے کے لئے متبادل انتظامات کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں