بارشوں میں 10سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 8 اگست 2020 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے، لیاری میں چھت گرنے اور دیگر واقعات میں 10 سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور انکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں کے الیکٹرک کی نااہلی بھی واضع ہے۔

جبکہ کے الیکٹرک بارشوں میں حفاظتی انتظامات میں بھی نا اہلی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ 6افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ رابطہ کمیٹی نے تمام متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے معاوضوں کی ادائیگی اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کو کے الیکٹرک کی جانب سے معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں