کارکنوں اور ذمہ داران کو تھانے بلاکر ہراساں کیے جانا قابل مذمت ہے ،ایم کیو ایم

سندھ حکو مت پو لیس کو اپنے سیا سی مقاصد کیلئے استعما ل کر رہی ہے جو آئین سے کھلا انحراف ہے،تر جمان

ہفتہ 8 اگست 2020 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے تر جمان نے کر اچی کے مختلف علا قوں سے کا رکنان وذمہ داران کو تھا نے بلا کر ہراساں کر نے اور ملیر ٹا ن کے آرگنا ئز ر فہیم اجمیری کی جھوٹے مقدمے میں گر فتاری کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہیں تر جمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکو مت شہری علا قوں بلخصوص کر اچی کو پو لیس اسٹیٹ بنا نا چاہتی ہے اور پو لیس کو اپنے سیا سی مقاصد کیلئے استعما ل کر رہی ہے جو آئین سے کھلا انحراف ہے ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکو مت کے اوچھے ہتھکنڈ وں کی شدید الفا ظ میں نا صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس کا ہر فورم پر جو اب دیا جا ئیگا تفصیلا ت کے مطا بق کر اچی کے علا قے ڈیفنس کلفٹن ملیر شاہ فیصل کو رنگی نا ظم آبا د سمیت دیگر علا قوں کے تھا نوں میں کا رکنان کو بلا کر نا صرف ہراسا ں کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ خواتین کارکنان کو بھی حراساں کیا جارہاہے تر جمان نے سندھ پو لیس کے آئی جی وفا قی وزیر داخلہ اور چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ سے اپیل کی ہے کہ پو لیس کو سیا سی اغراض ومقاصد کیلئے استعما ل کر نے سے سندھ حکو مت کو روکا جا ئے اور آئین کے مطا بق ایم کیو ایم سمیت تمام سیا سی جما عتو ں کو آزادنہ سیا سی سر گر میو ں کو جا ری رکھنے کی اجا زت دی جا ئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں