شعبہ خدمات ، تجارتی خسارہ 42 فیصدبڑھ گیا

ہفتہ 8 اگست 2020 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) خدمات کے شعبہ میں تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران 42.96 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اس عرصہ میں خدمات کی برآمدات میں 8.6 فیصداوردرآمدات میں 24.25 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20 ء میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم کا 5.449 ارب ڈالررہا،پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ کی برآمدات کا حجم 5.966 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔اسی طرح گزشتہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ کی درآمدات کاحجم 8.28 ارب ڈالررہا، پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ کی درآمدات کاحجم 10.936ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔مالی سال 2019-20ء میں خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 2.834 ارب ڈالررہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں