امریکہ کواشیاء اورخدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.58 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی

ہفتہ 8 اگست 2020 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) امریکہ کواشیاء اورخدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.58 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک اور ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں امریکہ کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 3.897 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 3.58 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2018-19ء میں امریکہ کو مجموعی پاکستانی برآمدات کاحجم 4.042 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون 2020ء میں امریکہ کو پاکستانی برآ مدات میں کمی کاتناسب 2.01 فیصد رہا،جون 2020ء میں امریکہ کاپاکستانی برآمدات کاحجم 308.96 ملین ڈالررہا۔ جون 2019ء میں امریکاکو315.31 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ہوئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں امریکہ سے درآمدات میں 7.81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں