جماعت اسلامی کا یوم جشن آزادی کراچی تاکشمورسندھ بھرمیں بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کا اعلان

اتوار 9 اگست 2020 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے 14اگست یوم جشن آزادی کراچی تاکشمورسندھ بھرمیں بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی سندھ نے حکمرانوں کی وعدہ خلافیوں اور ظلم وناانصافیوں کے مارے پاکستان کے مظلوم عوام کوعزم امید اورحوصلہ دینے کے لییاس سال یوم جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قباء آڈیٹوریم میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہاکہ کل دس اگست (آج )سے اس مہم کا باقائدہ آغاز کیاجارہاہے۔جس میںدفاتراورشہرکے اہم مقامات پرپرچم کشائی،12و13اگست کو کیمپ لگاکر عوام کے اندر جشن آزادی کا جوشوخروش اورقیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فلوٹ نکالے جائیں گے،بچوں کے واک کا اہتمام،جے آئی یوتھ کے تحت کیک کاٹنے کی تقاریب کااہتمام کیاجائے گا۔

جشن آزادی فیسٹول،موٹرسائیکل ومشعل بردارریلیان اور14اگست کو بڑے اجتماعات،جلوس اورسمینار ومذاکرے منعقد کئے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنما خطاب کریں گے۔صوبائی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے آج سے 73سال قبل پاکستان کے قیام کے لئے بے مثال جدوجہد کی عظیم مقصد کے لئے لازوال قربانیوں کی ایسی تاریخ جس پر انسانیت ہمیشہ فخر محسوس کرے گی یہ جدوجہد ایسے خطہ زمین کے حصول کے لئے تھی جہاں مسلمان آزادی کے ساتھ اسلام کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔

ایک ایسا ملک جو امن اور خوش حالی کا مرکز ہو لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں نے مسلسل اس مقصد سے روگردانی کی جس کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے ، حکمرانوں کی کرپشن نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ۔غربت ،مہنگائی بے روزگاری نے غریب آدمی کی زندگی دشوار کردی ہے ۔ 14اگست ہمیں اپنا بھولا ہوا سبق یاد دلاتا ہے کہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہے ۔ جماعت اسلامی سندھ نے پاکستان کے مظلوم انسانوں کو عزم ،امید اور حوصلہ کا پیغام دینے کے لئے اس سال 14اگست کو یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاہے۔ صوبائی رہنما نے اس حوالے سے تمام ذم داران کو ہدایات بھی جاری کردیں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں