پی ٹی آئی یوم آزادی کی مناسبت سے مشعل بردار ریلی نکالے گی

منگل 11 اگست 2020 23:32

کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ، 13 اگست کی شب سی ویو نشان پاکستان سے مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا ء اسد عمر، علی زیدی، فیصل واوڈا ، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ،اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور دیگر شرکت کریں گے۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات میں کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک آزاد مملکت کے لیے مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، آزادی جیسی نعمت کی حفاظت ہماری اجتماعی اور قومی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں