کانسٹیبل دیدار کو پچاس ہزار روپئے نقد انعام دینے کا اعلان

منگل 11 اگست 2020 23:32

کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے جرائم کے خلاف انتہائی جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر کانسٹیبل دیدار کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے اور پچاس ہزار روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق امروز صبح سویرے شیریں جناح کالونی کے قریب پارک ٹینکر سے نامعلوم ملزمان بیٹری چوری کررہے تھے کہ پیٹرولنگ پر موجود پولیس کو آتا دیکھ کر فرار ہونیکی کوشش کی پولیس نے تعاقب کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں کانسٹیبل دیدار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ضیاء الدین اسپتال لیجایا گیا۔

پولیس نے دوملزمان محمد شفقت عرف شانتو ولد محمد صدیق سرائیکی سکنہ لودھراں اور شکیل کو گرفتار کرکے دو پستول،ایک بیٹری اور رکشہ برآمد کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں