وطن عزیز کی آزادی درحقیقت ان شہدا کے لہو کی مرہون منت ہے ،تیمور تالپور

جمعرات 13 اگست 2020 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی درحقیقت ان شہدا کے لہو کی مرہون منت ہے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کا نذرانہ دیا، اپنے آباو اجداد کے گھروں کو چھوڑا اور اپنا مال و متاع لٹا کر سب کی جدائی سہ کر اس ارض میں آبسے جسے آج پاکستان کہتے ہیں۔

اپنیایک بیان میں قائد اعظم اور تحریک آزادی کے تمام قائدین کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ آزادی کا دن وہ عظیم نعمت ہے جس کے لئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا محور قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل اور مکمل حصول ہے، چنانچہ پاکستان پیپلز پارٹی یہ عہد کرتی ہے کہ ملک کو جمہوری انداز میں چلانے کے لئے تگ و دو کرتی رہی گی اور ملک میں غریب اور مزدور کی حکمرانی کا خواب بالضرور شرمندہ تعبیر ہوکر رہے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سپریم کورٹ میں جاری کے الیکٹرک کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے معاملے پر ہم پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ کراچی کے شہریوں کے زخموں پر مرہم رکھے گی اور انصاف فراہم کرے گی۔ ایم کیو ایم نے ڈکٹیٹر کے ساتھ مل کر کے ای ایس سی کو بیچا اور کے الیکٹرک کی اجارہ داری قائم کرائی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر شہریوں کو لوٹ رہی ہے۔

ابراج گروپ کا سربراہ جو عالمی چور ہے، عمران نیازی کادست راست ہے، یہہ وجہ ہے کہ وفاق کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت یہ چورن بیچ رہی ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے۔ دوسری جانب جو چیزیں انکے پاس ہیں اس میں بھی کچھ نہیں کر رہے۔ عمران نیازی بتائیں انکو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے سے کس نے روکا ہی . انہوں نے کہا کہ بپی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو الزام دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا نااہل حکومت آٹے کا بحران پیدا کرکے مافیاز کو فائدہ پہچانا چاہتی ہے۔

سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام ہے جن صوبوں میں آپکی حکومت ہے وہاں اگر آٹے گندم کا بحران ہے تو اسکے جواب دہ آپ خود ہیں اور ملک کے باشعور عوام چینی اور گندم مافیاز کو اچھی طرح جان چکے ہیں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا زمہ دار کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کی نااہل وفاقی حکومت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں