کراچی، بلدیہ کورنگی کے تحت یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایاجائیگا

ٰملیر ماڈل زون آفس پر چم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی ،چیئر مین نیئر رضا پرچم کشائی کرینگے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے یوم آزادی کے موقع پر اساتذہ کو تائم اسکیل اور ملازمین کو 2018کا اجافی تنخواہ دینے کا اعلان یوم آزادی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی مزدور یونین کی تقریب سے خطاب ،کیک بھی کاٹا گیا

جمعرات 13 اگست 2020 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) بلدیہ کورنگی کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،چیئر مین سید نیئر رضا وائس چیئر مین سید احمد علی بلدیاتی نمائندوں اور افسران کے ہمراہ مرکزی دفتر ملیر ماڈل زون آفس پر منعقدہ پروقار تقریب میں پرچم کشائی کرینگے اس موقع پر چیئر مین سیدنیئر رضا کی جانب سے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلعی حدود میں تمام دفاتر کو یوم آزادی کے موقع پر قومی اور کشمیری پرچموں اور برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے دریں اثناء چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا آزادی وطن کی 74ویں یوم آزادی پر بڑا اعلان، ملازمین کی 14 اگست کی خوشیاں دوبالا ٹیچرز کا ٹائم اسکیل اور 2018 کا رکا الاؤنس دینے کا اعلان،کسی بھی صورت ملازمین کی حق تلفی نہیں کرنا چاہتے تھے مالی مشکلات کے شکار اداروں کے لئے اس طرح کے معاملات کو کرنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن ہم نے فیصلہ کرلیا تھا کہ یہ کام ضرور کرنا ہے جن ملازمین نے چار سال تک ہمارے ساتھ کام کیا انکا حق انکو دینا ہمارا مشن تھا۔

(جاری ہے)

ابھی بھی فنڈز کی کمی درپیش ہے اگر یہ کمی نہ ہوتی تو بقایا جات بھی ادا کر دیتے۔ہر فورم پر آواز آٹھائی مراسلے ارسال کئے خود جاکر ملاقاتیں کی کہ ہمارے ملازمیں پریشانی میں ہیں۔ ہمارے پیسے ہمیں دئیے جائیں تاکہ ملازمین کو ان جائز حقوق کی فراہمی کو آسان بنایا جائے۔یوم آذادی کے موقع پر یہ اعلان اس لئے کیا کہ اپنے ملازمین کو آذادی کی دوہری خوشیاں دیں سکیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی میں مزدور یونین کے زیر اہتمام جشن آذادی کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین سید احمر علی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں