میڈیا صرف بلاول کی انکم ٹیکس ادائیگی کی خبر نشر کررہا ہے ،

چیئرمین پیپلز پارٹی نے انکم ٹیکس اور زرعی آمدنی کے دونوں ادائیگیاں کی ہیں، ناصر شاہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے انکم ٹیکس ادائیگی پر وضاحتی بیان میں کہاہے کہ میڈیا صرف بلاول بھٹوزرداری کی انکم ٹیکس ادائیگی کی خبر نشر کررہا ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے انکم ٹیکس اور زرعی آمدنی کے دونوں ادائیگیاں کی ہیں، ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سال 2019 میں چیئرمین نے 5 لاکھ 35 ہزار 243 روپئے انکم ٹیکس ادا کیا،چیئرمین نے سال 2019 میں 4 لاکھ 30 ہزار زرعی آمدنی انکم ٹیکس ادا کیا، چیئرمین کا اصل کاروبار زراعت ہے اسکی ٹیکس ادائیگی کو بھی شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیئرمین نے سال 2018 میں 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپئے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ سال 2018 میں 38 لاکھ 58 ہزار روپئے زرعی ٹیکس ادا کیا،اسی طرح چیئرمین نے سال 2017 میں 23 لاکھ 7 ہزار 152 روپئے انکم ٹیکس دیا جبکہ سال 2017 میں 39 لاکھ 58 ہزار 330 روپئے زرعی ٹیکس ادا کیا،چیئرمین نے سال 2016 میں 5 لاکھ 51 ہزار 700 روپئے انکم ٹیکس دیا جبکہ سال 2016 میں 39 لاکھ 58 ہزار 65 روپئے زرعی ٹیکس ادا کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں