سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈاور بوہرہ کمیونٹی کے زیرِ اہتمام ورلڈ کلین اپ ڈے - کے موقع پر آگاہی واک اور آگاہی مہم کا آغاز

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، بوہرہ کمیونٹی اور کے ایم سی(KMC) کے زیرِ اہتمام ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر" --صاف کراچی مہم" کا آغاز کیا گیا ۔اس موقع پرآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ بینرز اور پمفلیٹ کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔ جبکہ واک کے شرکاء میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹوڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسزسیدصلاح الدین ، بوہرہ کمیونٹی کے ممبران، ڈپٹی ڈائریکٹر (جنوبی)سمیع شیخ ،کے علاوہ علاقہ مکین موجود تھے۔

شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے اقدامات کے سلسلے میں علاقوں میں بینرز لگائے گئے ہیں اورشہریوں کو کچراصرف ڈسٹ بن میں ڈالنے اورکچرا تھلیوں میںبند کرکے گھر کے باہر رکھنے کی تلقین کی گئی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار نے ورلڈ کلین ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے گھر کی طرح اپنے شہر کی صفائی ستھرائی بھی ہمارا فرض ہے یہ کام کسی ایک کا نہیں ہے ہم سب کو اپنے حصے کاکام کرنا ہے اور شہریوں کو اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کچرا کھلی جگہ پھینکنے سے گریز کرنا ہے ۔

دکانداروں و مکینوںکو کچرا ،تھیلیوںمیں بند کرکے کچرے دان میں ڈالنے کی تلقین کی جا رہی ہے اس پر عمل یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کا تعاون قابل تحسین ہے شہر کی صفائی میںتاجر برادری اور شہریوں کا تعاون نہایت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں