ای ایف پی اے او ٹی ایس المنائی سوسائٹی کا اجلاس

افرادی قوت کی مہارت،مستقبل کے چیلنجز پر غورجاپان تربیتی سہولت کے بہتر استعمال کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )اے او ٹی ایس المنائی سوسائٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افرادی قوت کی مہارت ،کام اور مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان، ای ایف پی اے او ٹی ایس المنائی سوسائٹی کے صدر فیروز عالم، نائب صدر جمیل باجوہ،ڈائریکٹر ای ایف پی بورڈز اطہر اقبال، نذر علی، ممبر اے او ٹی ایس ایگزیکٹیو کونسل شہانہ کوکب شریک ہوئیں۔

اجلاس میں ورکرز کی مطلوبہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اے او ٹی ایس جاپان تربیتی سہولت کے بہتر استعمال کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی۔ کونسل نے انسانی وسائل کی ترقی ( ایچ آر ڈی ) پر پاکستان میں قومی سیمینارز کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں