شہزاد قریشی نے اسکولوں میں سیلف ڈیفنس پروگرام کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

پیر 21 ستمبر 2020 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے سندھ کیتمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں سیلف ڈیفنسٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہا کہ سندھ میں بچوں سے زیاتی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں بلخصوص بچیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جائے تاکہ بچیاں خود کو محفوظ رکھ سکیں اسکولوں میں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ سے بچے اوربچیوں میں مصیبتوں کا سامنا کرنے کا حوصلہ اجاگر ہوگامعاشرے ایسے درندوں کو قانون بعد میں اور پہلے یہی بچے سبق سکھائیں گیسیلف ڈیفنس ٹریننگ پروگراموں سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور بچے خود کو تحفظ فراہم کرسکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں زیادتی کے واقعات کو روکنا اب مشکل ترین ہورہا ہے ایسے دلخراش واقعات میں کمی لانے کے لیے سیلف ڈیفنس ٹریننگ وقت کی ضرورت ہے،وزیر تعلیم سندھ سیلف ڈیفنس ٹریننگ کی تجاویز پر غور کریں اور تمام اسکولز کو ہدایات جاری کریں اور تمام اسکولوں میں سیلف ڈیفنس ٹریننگ کے عمل کا آغاز فوری یقینی بنایا جائے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کا بڑھنا افسوسناک ہے وحشی ذہنیت رکھنے والے افراد انسان کہلانے کے قابل نہیں مردہ قتل کیس اور سانحہ مورٹروے نے ہر آنکھ اشک بار کردی ہے واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں، عبرتناک سزائیں ایسے واقعات میں کمی لانے کیلیے اہم سبق ثابت ہونگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں