کہر اسٹرائیکرز کے سی ایل کی پہلی چمپئن بن گئی ،ٹیم اسٹرائیکرز نے اپنی جیت شہداء وطن اور کشمیری عوام کے نام کردیا

پیر 21 ستمبر 2020 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) کیہراسٹرائیکرزکے سی ایل سیزن ون کی چمپئن بن گئی ،منشیات بھگائو،میدانوں کو آباد کرو کا عزم لئے کھو کھرآپار ملیر میں کرکٹ کا شاندار میلہ اختتام پذیر ہوگیا،چوکوں اورف چھکوں کی بہار ،نوجوانوں کا شاندار جوش و خروش ۔تفصیلات کے مطابق آل سندھ کیہر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھو کھرآپا نیشنل گرائونڈ پر جاری کیہر کرکت لیگ سیزن ون کا شاندار اختتام فائنل میں ہزاروں شائقین کرکٹ کی شرکت فائنل کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقریب میںفرزند ملیر سابق صوبائی وزیر مرتضی بلوچ شہیدکے فرزندیوسف مرتضیٰ بلوچ فاتح رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،کچھی رابطہ کونسل کے عرفان جاموٹ ،لیاری UC-5کے سابق چیئر مین حسین چانیا ،ملیر UC-12کے سابق چیئر مین پیر صدیق شاہ ،کچھی فائونڈیشن کے صدیق سنگھار ملیر والا ،ماہر تعلیم سر کاشان ،،سماجی رہنماء علی نواز پڈھیار ،سید تراب علی شاہ ،سما بلڈرز کے عمران سماء پٹنی برادری کے سلمان پٹنی ،ظفر حمید بلوچ،نعمان حسین ،عدین رضا ،عذیر ،توصیف ،یاسر ،قاسم ،زین العابدین ،کیہر جماعت کے چیئر مین محمد اسلم کیہر ،،جنرل سیکریٹری موسیٰ عثمان کیہر ،جمعہ کیہر ،مبارک کیہر ،آصف ربنواز کیہر ،جاوید ہارون کیہر اور کیہر برادی کے دیگر معززین اور برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اکٹتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی یوسف مرتضیٰ بلوچ نے ملیر کھوکھرآپار میں شاندار کر کٹ میلے کے انعقاد پر کہر جماعت کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے کیہر جماعت کا قابل تحسین اقدام قرار دیا ہوئے کہا کہ آج یہ چابت ہوگیا کہ ملیر کھو کھر آپار میں عوام صحت مند سرگرمیوں کا فروغ چاہتے ہیں یہ بستی ہر قسم کے ٹیلنٹ سے مالامال ہے ملیر کھوکھرآپار کے نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنے جوہر دکھا کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔

یوسف مرتضیٰ بلوچ نے کہاکہ ہمیں اپنے نوجوانوں کی بہتر پرورش کرنا ہوگی ان کی دیکھ بھال اور انہیں بہتر مواقع فراہم کونا ہونگے جب ہی ہم معاشرے سے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں یوسف مرتضیٰ بلوچ نے کھو کھرآپار ملیر کی عوام کو یقین دلایا کہ شہید بابا مرتضیٰ بلوچ کی انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھوں گا اور ڈسٹرکٹ ملیر کو شہر کا مثالی ضلع عوام کے باہمی تعاون سے یقینی بنائیں گے،تقریب سے خطاب کرت ہوئے سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،عرفان جاموٹ ،حسین چانیا اور دیگر نے کہر جماعت کو KCLسیزن ون کے شاندار انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ملیر کھوکھو آپار میں آباد تمام برادری اس مثبت اقدام کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ آبادیوں سے منشیات کے لعنت کو ختم اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے کی ہر جماعت کے ساتھ ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں