کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے 7 روز ہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

کراچی کی 8 حساس یونین کونسلوں کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں سے پانچ یونین کونسل بلدیہ میں ہیں والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ،ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو

پیر ستمبر 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے 7 روز ہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے ہیلتھ سینٹر بلدیہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انسداد پولیو مہم سات روز جاری رہے گی۔ کراچی کی 8 حساس یونین کونسلوں کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں سے پانچ یونین کونسل بلدیہ میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے ۔

(جاری ہے)

سپر ہائی رسک یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دی جائے بائیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے چھ ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں اوردو ہزار سے زائد سپروائز فرائض انجام دیں گے کورونا کے پیش نظر ایس او پی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا کورونا سے بچاؤ کے لئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائززکا استعمال لازمی ہوگا۔دوسری جانب وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوںنے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments