کراچی میں انسداد پولیو مہم شروع ،کمشنر سہیل راجپوت نے افتتاح کیا

پیر 21 ستمبر 2020 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) کراچی میں پیرکو انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غربی ، محکمہ صحت کے افسرن عالمی ادارہ صحت، یونیسف ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجو دتھے۔ کمشنر کراچی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مانٹرنگ نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مانٹرنگ کو موثر بنائیں ہر روز مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیں مہم کے دوران بہتری کے لئے مسلسل منصوبہ بندی کریں دوسرے روز کے لئے ایک روز قبل تیاری کریں کمشنر نے کہا کہ سپر ہائی رسک یونین کونسلوں میں مہم کی کامیابی کے لئے اور وائرس کے خاتمہ کے لئے مربوط اور ترجیحی کوششیں کی جارہی ہیں انھوں نے کہا کہ وہ خود ان علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے اور لوگوں سے ملیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مٴْقصد ہے تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں اپنا کردار ادا کریں اور حساس یونین کونسلوں میں ترجیحی اقدامات کریں کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ رابطہ سے کام کریں اور یقینی بنائیں کہ علاقہ کے لوگوں کو تعاون حاصل ہو۔ کمشنر نے مہم کا افتتاح کر نے کے بعد اتحاد ٹاون کا دورہ کر کے مہم کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔

انھوں نے اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں اور والدین سے بھی ملاقات کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ پولیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں انھوں نے کہا اس سے ان کے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔کمشنر نے والینٹرز کے کام کرنے کے طریقہ کار پولیو پلانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا انھوں نے انسداد پولیو مہم میں شامل افسران اور عملہ سے کہا کہ وہ قومی ذمہ داری سمجھ کر فرائض ادا کریں پولیو کا خاتمہ قومی خدمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں