کراچی ،مولانا مفتی محمود کی یاد میں سیرت النبی ؐوناموس صحابہؓ ملین مارچ 29اکتوبر کو ہوگا

پیر 21 ستمبر 2020 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) کراچی میں 29 اکتوبر کو مفکر اسلام مولانا مفتی محمود کی یاد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وناموس صحابہ ملین مارچ ہوگا۔ ملین مارچ سے جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے علاوہ مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ اور کراچی ڈویژن کی تمام اضلاع اور پی ایس ایز کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، اجلاس جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں جے یو آئی خیبر پختونخواہ کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ، صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث،قاری محمد عثمان، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، امین اللہ، سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ، مولانا فتح اللہ، مفتی عبدالحق عثمانی، مولانا نورالحق ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا شیریں محمد سمیت کراچی کے تمام اضلاع اور پی ایس کے عاملہ اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے جے یو آئی خیبر پختونخواہ کے نائب مفتی فضل غفور، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، ایف اے ٹی ایف بلز کی عجلت میں منظوری کے بعد گویا ہم نے ہندوستان سے بھیجی گئی ڈرافٹنگ کو عملی جامہ پہنا دیا ہے، ناکام خارجہ پالیسی ، ناکام داخلہ پالیسی ، ڈوبتی ہوئی معیشت اور بیروزگاری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ عمران خان کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عمران خان نے کنٹینر سے قوم کو بہت سے سبز باغ دکھائے مگر وہ اب انڈوں، کٹوں، مرغیوں لنگر خانے اور بھنگ سے ہوتے ہوئے سکون قبر میں ہے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے 15 برس قبل عمران کے بارے میں جو پیشن گوئی کی تھی وہ آج سچ ثابت ہورہی ہے، قوم کو آج کھل کر جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کرنا ہوگا تاکہ ملک کو مزید بحران سے بچایا جاسکی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں