کراچی ،جیل پولیس کی غفلت سے سٹی کورٹ سے ملزم فرار

منگل 22 ستمبر 2020 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) جیل پولیس کی غفلت سے سٹی کورٹ سے ملزم فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرسید تھانے سے گرفتار ملزم طارق ولد مختیار کو پیر کے روز پیشی پر سٹی کورٹ لایا گیا تھا جہاں پولیس غفلت ولاپرواہی سے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

طارق ولد مختیار کو ملیر جیل سے سٹی کورٹ لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فرار ملزم کے خلاف تھانہ سرسید میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج تھا۔تاہم پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں