آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کا تعلیمی ادارے بند کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان

منگل 22 ستمبر 2020 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے تعلیمی ادارے بند کرنے کیخلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اختر آرائیں نے چیئرمین الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ علیم قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں آج بھر پور احتجاج ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی طرف سے تعلیمی ادارے بند کرنا تعلیم دشمنی ہے ، مسترد کرتے ہیں تعلیم دشمن وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی پالیسی این سی او سی اور دیگر صوبوں سے متضاد ہے ان کو برطرف کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تعلیم وتدریس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز حکومتی غفلت وناکامی ہے سرکاری اسکولز میں زیر تعلیم 2.5کروڑ طلبائ ہمارے بچے ہیں ، ایس او پیز عملدرآمد کے لیے 50 ارب روپے چاہیے فوری ادا کیے جائیں اختر آرائیں نے کہا کہ 7 پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پر مکمل عمل کررہے ہیںصوبہ بھر کو بند کرنے کے بجائے متاثرہ اسکول اور گھر کو بند کرکے اسکریننگ کی جائے۔

تعلیم وتدریس کا سلسلہ بند کرنے کے بجائے مائیکرو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے۔ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد اسکولز ہیں دو تین اسکولز میں کیسز آنے پر سب کو بند نہیں کیا جاسکتا۔جو اسکولز ایس او پیز پر عمل نہ کریں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے حکومت سے تعاون کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سنگل شفٹ سے کورونا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ، ڈبل شفٹ کے تحت ریگیولر کلاسز کی جائیں۔

تعلیمی اداروں، مالکان، انتظامیہ ، ٹیچز ، والدین ، طلبائ ، سول سوسائٹی اور حکومت نے مل کر ایس او پیز کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنانا ہے بچوں کی تعلیم ، صحت اور تحفظ اولین ترجیح کو تاہی برداشت نہیں کریں گے۔ کورس نامکمل اور شدید تعلیمی نقصان ہوگا۔ اسمارٹ نصاب کی بجائے 9-9 ماہ کے 2 تعلیمی سیشن کے ذریعے طلبائ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں