جمعیت طالبات معاشرے میں امید کی کرن اور ملک کا سرمایہ ہے ،دردانہ صدیقی

طالبات کی واحد ملک گیر تنظیم ہے جس نے تعلیمی اداروں میں اسلامی تشخص برقرار رکھنے کا فریضہ انجام دیا ، یوم ِ تاسیس پر پیغام

پیر 21 ستمبر 2020 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اسلامی جمعیت طالبات کے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طالبات معاشرے میں امید کی ایک کرن اور ملت اسلامیہ پاکستان کے لیے ایک عظییم سرمایہ ہے۔اسلامی جمعیت طالبات نوجوان بچیوں کی تربیت کا ایساپلیٹ فارم ہے جس نے وطن عزیز کو لاکھوں بہترین افراد سے نوازا جو آج ملک و قوم کی ترقی کا استعارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت طالبات نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ جمعیت ایک تنظیم ہی نہیں بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی نظریاتی قوت اور کردار سازی کا ایک بہت بڑا ، مستقل، مضبوط اور مستحکم ادارہ بھی ہے۔آج کے دور میں قرآن و سنت کے مطابق معاشرے میں اسلامی انقلاب لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

دردانہ صدیقی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات ،طالبات کی ایک واحد ملک گیر تنظیم ہے جس نے تعلیمی اداروں میں اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کا فریضہ بخوبی انجام دیا ہے اور تعلیمی اداروں میں تعمیری اور مثبت سرگرمیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

معاشرے میں امن و اخوت اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے کارکنان جمعیت کو مل کر تعلیمی اداروں میں اپنی دعوت زیادہ سے زیادہ طالبات پہنچانی چاہیئے جو قوم کا مستقبل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں