الخدمت کے تحت بیت المال کے اداروںو پی اے ایف) (KIETکے کیمپس میں اسپرے

پیر 21 ستمبر 2020 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) الخدمت کراچی کی جانب سے شہریوں کو امرض سے بچانے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کی خصوصی مہم جاری ہے ۔گزشتہ روز پی اے ایف (KIET)کے ڈائریکٹر ناصر قاضی کی درخواست پر پی اے ایف (KIET)کے کورنگی کریک کیمپسز میں اسپرے کیا گیا ۔اس موقع پر ونگ کمانڈر ( ر)محمد زاہد سلیم بھی موجود تھے۔

پاکستان بیت المال کے زیر انتظام اداروں اسکول آف ری ہیبلٹیشن اینڈٖ چائلڈ سینٹر،ویمن ایمپاور منٹ سینٹر میں بھی اسپرے کیا گیا۔ دونوں اداروں کی انچارجزمحترمہ بینا اورمحترمہ قدسیہ جبکہ الخدمت کے ذمہ داران سرفراز شیخ ،مزمل کاملانی ،عبید الرحمن اور محمد فیضان بھی موجود تھے ۔الخدمت کی جانب سے اسپرے کرنے والی ٹیم نے تینوں اداروں کے تمام شعبہ جات میں اسپرے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پران اداروں کے ذمہ داران نے الخدمت کی جانب سے کیے جانے والے اسپرے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ الخدمت صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اورصحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،جو خوش آئند بات ہے ۔دریں اثنا الخدمت کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ شہر میںالخدمت کی اسپرے مہم جاری ہے ۔شہریوں کو امراض سے بچانے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔اہل خیر افراد کو چاہیے کہ وہ الخدمت کے کاموں میں اس کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں