پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کے لئے 18 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کے لئے 18 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔پی پی پی ہنزہ نگر دو، اسکردو چار، اسکردو پانچ، استور دو، دیامر چار اور غذر دو کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی نے جی بی ایل اے ایک گلگت ون کے لئے امجد حسین ایڈووکیٹ کو امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ جی بی ایل اے دو گلگت ٹو کے لئے جمیل احمد ،جی بی ایل اے تین گلگت تھری کے لئے آفتاب حیدر،جی بی ایل اے چار ہنزہ نگر ون کے لئے جاوید حسین ،جی بی ایل اے چھ ہنزہ نگر تھری کے لئے ظہور کریم، جی بی ایل اے سات اسکردو ون کے لئے سید مہدی شاہ ،جی بی ایل اے آٹھ اسکردو ٹو کے لئے محمد علی شاہ، جی بی ایل اے نو اسکردو تھری کے لئے وزیر وقار،جی بی ایل اے 12 اسکردو چھ کے لئے عمران ندیم، جی بی ایل اے 13 استور ایک سے عبدالحمید ،جی بی ایل اے 15 دیامر ایک سے بشیر خان ،جی بی ایل اے 16 دیامر دو سے حاجی دلبر خان ،جی بی ایل اے 17 دیامر تین سے عبدالغفار خان ،جی بی ایل اے 19 غذر ایک سے پیر جلال شاہ ،جی بی ایل اے 21 غذر تین کے لئے محمد ایوب ،جی بی ایل اے 22 گانچھے ایک سے محمد جعفر،جی بی ایل اے 23 گانچھے دو سے غلام علی حیدری ،جی بی ایل اے 24 گانچھے تین سے انجینئر محمد اسماعیل کو اپنا امیدوار نامزد کردیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں