علامہ سید رضی جعفر نقوی سے خالد مقبول صد یقی کی بار گاہ حسینی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ملاقات

فر قہ وارانہ کشید گی کو جو لوگ ہوا دینے میں مصروف عمل ہیں ماضی میں ہم نے ان کو ناکام بنایا آج بھی ہم ملکر ان کو ناکام بنائیں گے،خالد مقبول صدیقی ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھا جائے اس سلسلے میں وہ قوتیں جو ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کے ارادوں اور عزائم کو شکست دی جائے،علامہ رضی جعفر نقوی

بدھ 23 ستمبر 2020 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی سے ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ خالد مقبول صد یقی نے بار گاہ حسینی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کی اس مو قع پر جعفر یہ الائنس پاکستان کی مر کزی کا بینہ کے ارکان بھی موجود تھے اس مو قع پر مو جودہ حالات کے تناظر پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر یہ لائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھا جائے اس سلسلے میں وہ قوتیں جو ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کے ارادوں اور عزائم کو شکت دی جائے یہ جب ہی ممکن ہے جب تمام فرقہ ہائے اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں علامہ رضی جعفر نقوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم کسی کے بھی آلہ کار نہیں بنے گے اور آپس میں ملکر ملک کی فضاء کو محبت اور بھائی چارگی کے زر یعے بہتر سے بہتر بنائیں گے اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ خالد مقبول صد یقی نے کہا کہ جلد ہی ہم تمام فر قہ ہائے اسلام کا ایک مشتر کہ اجلاس بلائینگے اور ہماری پوری کو شیش ہوگی کہ فر قہ وارانہ کشید گی کو جو لوگ ہوا دینے میں مصروف عمل ہیں جس طرح ماضی میں ہم نے ان کو ناکام بنایا آج بھی ہم تمام مکاتب فکر کے ساتھ ملکر ان کو ناکام بنائیں گے اس ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر نے میں ہمارے علماء کرام کا بہت مثالی کردار رہا ہے اور آئیندہ بھی رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں