ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ و میونسپل کمشنر ایسٹ کی ہدایت پر ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی امور کی انجام دہی

بدھ 23 ستمبر 2020 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، شاہراہ فیصل کے اطراف درجنوں تجاوزات سمیت ناجائز تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،انچارج سینی ٹیشن راؤ شمشاد کی زیر نگرانی جہانگیر روڈ و دیگر جگہوں سے نائیٹ سوئپنگ، درختوں کی چھٹائی، جنگلی جھاڑیوں کی کٹائی کا کام سر انجام دیا گیا جبکہ سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال ملاح کی زیر نگرانی مختلف شاہراہوں سے مٹی وملبہ اٹھانے کا کام سر انجام دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز شیخ کی زیر نگرانی اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا عمل بھی جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ ومیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بہتری لانے کیلئے ہر محکمے کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ مرحلہ وار بلدیاتی امور کو بہتر کریں سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بہتری لانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی جارہی ہیں، ضلع شرقی کے افسران بلدیاتی امور میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کر رہے ہیں، انہوں نے مختلف محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شکایتی مراکز ودیگر طریقے سے موصولہ شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں