سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ہونے والی دو ملاقاتوں کی تصدیق کردی

ملاقات طویل تھی جس میں نوازشریف اور مریم نواز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، ریلیف نہیں مانگا، گفتگو

بدھ 23 ستمبر 2020 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ہونے والی دو ملاقاتوں کی تصدیق کردی۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اورکھانے کے دوران سیاست پر بھی بات ہوتی ہے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ ملاقات طویل تھی جس میں نوازشریف اور مریم نواز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز اور نوازشریف کے حوالے سے جب گفتگو کی تو آرمی چیف نے کہا قانونی معاملات عدالت کو دیکھنے چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ملاقاتیں خفیہ ہوتی ہیں، اس لیے میں نے کسی سے کوئی تذکرہ نہیں کیا۔محمد زبیر نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ سی40 سال پرانے تعلقات ہیں، اٴْن سے اسدعمر کے بیٹے کے ولیمے میں ملاقات ہوئی تو آرمی چیف نے کہا اسلام آبادآئیں ملاقات کریں۔انہوںنے کہاکہ ملاقاتوں میں نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق گفتگو ہوئی مگر کوئی ریلیف نہیں مانگا، اس طرح کی مٹینگز میں سیاسی بات چیت بھی ہوجاتی ہے‘۔ محمد زبیر نے بتایا کہ دوسری ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں