کراچی، مورو ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری

جمعرات ستمبر 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) مورو ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بیٹ مورو سیکٹر سکرنڈ کی جانب سے زیر نگرانی سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کے ایک روڈ سیفٹی بریفنگ پروگرام جاری ہے جس میں مورو بیٹ کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر محبوب الٰہی اور دیگر افسران نے ٹال پلازہ مورو سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر روڈ سیفٹی بریفنگ دی جس میں روڈ پر سفر کرتے وقت انتہائی بائیں جانب موٹر سائیکل کو رکھنا،لازمی طور پر سیفٹی ہیلمیٹ کا استعمال کرنا،دوران ڈرائیو لگے ہوئے سائیڈ شیشے کا استعمال کرتے رہنا ،انڈیکیٹر کا درست استعمال کرنا،دو سے زیادہ افراد بٹھانے سے گریز کرنا اور کسی بھی ایمرجینسی یا معلومات حاصل کرنے کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ پر رابطہ کرنے جیسی آگاہی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈمن آفیسر انسپکٹر محبوب الٰہی نے بتایا کہ آج ہم یہاں پر ہنڈا اٹلس کمپنی کے نمائندے کلیم اللہ شیخ کے ساتھ موجود ہیں اور ہم نے موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی بریفنگ کے ساتھ ساتھ ان میں فری سیفٹی ہیلمیٹ تقسیم کئے اور فری سائیڈ کے شیشے بھی لگائے تاکہ ہمارے روڈ پر سفر کرنے والے حضرات اپنی زمیداری کا احساس کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی عوامی رابطہ مہم ہمارے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی خصوصی ہدایت پر جاری و ساری رکھی جائے گی

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments