کراچی ، انوسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کی کارروائیاں،24ملزمان گرفتار

جمعرات ستمبر 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) اے وی ایل سی۔ انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائہکل لفٹرز۔ مفرور۔ ڈکیت۔اسٹریٹ کرمنلز۔منشیات وگٹکا فروشوں سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ۔منشیات۔ گٹکا اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گلبرگ پولیس نے تین ملزمان سید اریب۔

حسین رضا اور بلال کو گرفتار کرکے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پہلے بھی دیگر تھانوں سے گرفتار ہوچکے ہیں۔فیروزآباد پولیس نے دو ملزمان عاطف اور دانیال کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔الفلاح پولیس نے دو ملزمان سید محند حسن اور توصیف اقبال کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

سعودآباد پولیس نے دو ملزمان سیف اللہ اور ثاقب کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم رائو شہزاد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ عوامی کالونی پولیس نے ملزم کبیر خان عرف قیصر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے دو ملزمان سلیم اور جہانزیب کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

اتحاد ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے مفرور ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا کھوکھراپار پولیس نے ملزم اسماعیل کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ لیاقت آباد پولیس نے تین ملزمان حسن عرف پٹاخہ۔زین عرف ٹیپو اور شاہد کو گرفتار کرکے اسلحہ۔چوری شدہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی۔ کلاکوٹ پولیس نے ملزم حاجی خان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

سکھن پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ نارتھ ناظم آباد پولیس نے دو ملزمان نبی بخش اور عشرت کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے موبائل فونز، کیش،موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل نمبر KJM_7446 رضویہ سے چوری کی گئی تھی۔عزیز آباد پولیس نے منشیات فروشوں ذوالفقار عرف بھٹو اور ذوہیب کو گرفتار کرکے منشیات برآند کرلی

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments