گیس اور بجلی کے معاملے پر سندھ حکومت لوگوں کو گمراہ کررہی ہے،خرم شیرزمان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:59

گیس اور بجلی کے معاملے پر سندھ حکومت لوگوں کو گمراہ کررہی ہے،خرم شیرزمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کے معاملے پر سندھ حکومت لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔جن مسائل پر عوام پریشان ہے ان پر سیاست کی جارہی ہے۔آج کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔ایس ایس جی سی نے سندھ حکومت کو 17 مارچ 2019 کو ایک خط لکھاتھا۔

خط میں کہا گیا کہ وہ 17 کلو میٹر کی لائین بچھانا چاہتے ہیں۔جس سے 150 ایم سی ایف گیس میں بہتری آجائے گی۔اس پائپ لائین کی سندھ حکومت نے آج تک اجازت نہیں دی جسے رائٹ آف وے کہتے ہیں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر دوبارہ سندھ حکومت کو6 جون 2020 کو خط لکھا گیا۔

(جاری ہے)

اور تیسری دفعہ 11 اگست 2020 کو ایک اور خط سندھ حکومت کو لکھا گیا۔

1 اگست کو چوتھی بار سندھ حکومت یاد دہانی کے لیے خط لکھا گیا۔خط میں کہا گیا کہ گیس کی کمی ہورہی ہے اس پائپ لائین کی اجازت دیں۔سوئی گیس حکام نے بتایا کہ اجازت ملتے ہی دو ماہ کے اندر یہ لائین بچھانے کا کام ہوجائے گا۔اور اس پائپ لائین کے بعد سسٹم میں 150 ایم سی ایف کے قریب گیس میں اضافہ ہوجائے گا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کراچی کی بہتری میں سندھ حکومت کا کیا نقصان ہے ۔گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی تو پی پی کو کیوں تکلیف ہورہی ہے۔چیف جسٹس سندھ حکومت کی اس نالائقی پر نوٹس لیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی کہتے ہیں کہ ایس ایس جی سی کو اس لائین بچھانے کی اجازت دی جائے۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں