وفاقی حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دے،نواب یوسف تالپور

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) رہنما پیپلز پارٹی نواب محمد یوسف تالپور اور صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور کی زیر صدارت ڈی سی افس عمر کوٹ میں رین ایمرجنسی اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ، ایس ایس پی عمر کوٹ سمیت دیکر اعلی آفسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں نواب محمد یوسف تالپور اور نوابزادہ محمد تیمور تالپور کو ضلع عمر کوٹ میں انتظامیہ کی جاںب سے سر انجام دی گئی امدادی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ قب تک متاثرین میں 8557 خیمے، 27152 راشن بیگز، 10 ہزار مچھردانیاں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ 440 خیموں، 850 راشن بیگز، 4900 مچھردانیاں اور 13500 جانوروں کیلئے مچھردانیوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے سندھ بھر میں شدید تباہی مچائی ہے، ضلع عمر کوٹ میں تقریبا 60 فیصد سے زائد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سے مسلسل آفت زدہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، اب تک ہزاروں افراد کو پکا پکایا کھانا اور خیمے فراہم کر چکے ہیں، تاہم ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں